تلنگانہ

تلنگانہ: آر ٹی سی بس بارش کے پانی میں پھنس گئی۔ خواتین اور معصوم بچوں سمیت مسافرین رات بھر بس میں رہنے پر مجبور

حیدرآباد: تلنگانہ میں جاری زبردست بارش کے دوران ایک بس میں سوار مسافرین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ ضلع ورنگل نیکونڈہ منڈل کے وینکٹا پورم کے مضافات میں ایک آرٹی سی بس بارش کے پانی میں پھنس گئی

 

جو کل رات ویمل واڑہ سے محبوب آباد کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ بس میں قریب 40 مسافرین سوار تھے جن میں خواتین کی تعداد زیادہ بتائی گئی ہے۔ صورتحال کے پیش نظروہ تمام رات بھر بس میں ہی پھنسے رہے انھوں نے اپنے رشتہ داروں کو فون پر اس بات کی اطلاع دی اورانھوں نے ضلع کلکٹر کو اس بات سے واقف کروایا

 

جس کے بعد ٹریکٹر کی مدد سے ان تمام کو قریب میں واقع ایک اسکول منتقل کیا گیا کہا جارہا ہے کہ بارش کے پانی میں کمی کے بعد ان تمام کو ان کے آبائی مقامات کو روانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button