مدرسہ تحتانیہ اوٹکور اردو میڈیم میں اساتذہ کی وداعی تقریب
مدرسہ تحتانیہ اوٹکور اردو میڈیم کے سابقہ صدر مدرس فضل احمد صاحب، سینیر معلم عبدالغفار صاحب اور عبدالکریم صاحب کی وداعی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں طلباء نے اپنے ان اساتذاہ سے متعلق احساسات کو تقاریر اور اشعار کی شکل میں پیش کیا۔مدرسہ کے سابقہ طلباء نے ان اساتذہ سے متعلق ابنے خیالات کا اظہار کیاکہ کسطرح محنت و لگن سے یہ اساتذہ ان کو پڑھاتے تھے۔اولیائے طلباء اور معزز شخصیات کے خطاب سے ان اساتذاہ کی بارہ سالہ موثر کارکردگی کی عکاسی ہو رہی تھی۔ سابقہ چیر مین حضرات نے اپنے ادوار میں ان اساتذاہ کی نمایاں کار کردگی اور مدرسہ کی ترقی میں ان کی محنت کوسراہا۔ ساتھی اساتذہ زرینہ بیگم اور فرحت بیگم نے اجلاس سے خطاب کیا۔اسکول کمیٹی چرمین عائیشہ بیگم ، جناب انور صاحب،جناب وقار یونس صاحب سابق چیرمین،جناب محمد خالق صاحب سابق چیر مین،جناب اسماعیل صاحب وارڈ ممبر مجلس نے اس اجلاس سے خطاب کیا۔ سینئر معلم میر لیاقت اللہ حسینی اور صدر مدرس عبدالسلام نے اپنے خطاب میں فضل احمدصاحب کے دور میں مدرسہ کی ترقی اور انتظامی صلاحیت ،عبدالغفار صاحب کےاردو مدارس کے قیام اور ترقی میں ان کے رول پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عبدالکریم صاحب کی تدریسی صلاحیت اور بچوں سے لگاؤ کو بیان کیا۔صدر مدرس،اساتذہ،چیرمین،طلباء،سابقہ طلباء اور اہلیان اٹکور کی جانب سے ان اساتذہ کی شالپوشی،گلپوشی کی گئی اور مومنٹو پیش کئےگئے۔ خراب موسم کے باوجود کثیر تعداد کی شرکت سے مدرسہ تحتانیہ اٹکور کا ورنڈہ تنگ دامنی کا شکوہ کر رہا تھا۔ بعد از تہنیتی تقریب طلباءاور اہلیان اٹکور نے بینڈ باجے کے ساتھ ان اساتذہ کو مین روڈ تک الوداع کیا۔اس دوران طلباء اور اساتذہ دونو اشکبار تھے یہ منظر طلباء اور اساتذہ کی اٹوٹ محبت اور رشتہ کی عکاسی کررہا تھا۔ محمد پاشاہ صاحب صدر مجلس اتحادالمسلمین اٹکور، صحافیوں میں محمد اشفاق ین محمود عبدالرشید ،اولیائے طلباء اور اہلیان اٹکور کی ایک کثیر تعداد اس اجلاس میں موجود تھی ۔