تلنگانہ

تلنگانہ کے سنگاریڈی کی خاتون عازم حج کا منی میں انتقال _ مرحومہ سنگاریڈی کے مشہور زم زم دھابہ کے مالک میر ماجد علی کی والدہ تھیں

جدہ، 28 جون ( عرفان محمد) تلنگانہ کے ایک خاتون عازم حج کی چہارشنبہ کو منیٰ میں حج کے مناسک کی ادائیگی کے دوران موت ہو گئی۔

 

تلنگانہ کے سنگاریڈی کی رہنے والی فاطمہ سرور اپنے بیٹے میر ماجد علی اعظم کے ساتھ حج کے لیے آئی تھیں اور شیطان کو کنکریاں مارنے  کے بعد اپنی رہائش گاہ پر واپسی کے دوران اچانک بیمار پڑ گئیں اور انتقال کر گئیں۔میر ماجد علی اعظم زم زم دھابہ سنگاریڈی کے مالک ہیں، جو حیدرآباد – ممبئی ہائی وے پر ایک مشہور ریستوراں ہے۔

 

تلنگانہ کے این آر آئی کارکن معظم علی افتخار میت کی جلد از جلد تدفین کے لیے رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لیے ہندوستانی حج مشن کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button