جرائم و حادثات

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں عام مانجہ سے ایک شخص کی موت

سنگاریڈی _.موٹر سائیکل پر جا رہے ایک شخص کے گلے میں عام مانجہ پھنسنے سے شدید زخمی ہونے کے بعد دورانِ علاج اس کی موت ہوگئی۔ تلنگانہ کے سنگاریڈی رورل کے ایس آئی مدھوسدن ریڈی کے مطابق، اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا 38 سالہ اوَدھیش کمار دھان کی فصل کاٹنے کے لیے فسلواڑی گاؤں آیا تھا اور گزشتہ چند دنوں سے وہیں مقیم تھا۔

 

چہارشنبہ کی دوپہر اوَدھیش کمار موٹر سائیکل پر فسلواڑی سے سبزیاں خریدنے کے لیے سنگاریڈی جا رہا تھا کہ فسلواڑی اسکول کے قریب سڑک پر لٹکنے والی عام مانجہ کی ڈور اس کی نظر سے اوجھل رہی۔ یہ عام مانجہ اچانک اس کے گلے میں زور سے پھنس گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر سڑک پر گر پڑا۔

 

فوری طور پر 108 ایمبولینس کے ذریعے اسے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ ایس آئی نے واضح کیا کہ یہ حادثہ چینی مانجہ سے نہیں بلکہ عام مانجہ کی وجہ سے پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button