تلنگانہ
سنگاریڈی میں سڑک کی کشادگی کے دوران مسجد قبا کی سیڑھیاں توڑنے پر مجلسی قائدین کے احتجاج کے بعد حکام کی معذرت خواہی ، تعمیر نو شروع
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا ( این ایچ اے آئی ) کی جانب سے سڑک کی کشادگی کے کام کے دوران ایل اینڈ ٹی کے کنٹریکٹر کے ذریعے رودرارم کی مسجدِ قبا کی سیڑھیوں کو مبینہ طور پر نقصان پہنچایا گیا
۔ اطلاع ملنے پر مجلس کے مقامی قایدین نے موقع پر پہنچ کر حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور سیڑھیوں کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔
مجلس سنگاریڈی صدر ایم کے نظام الدین ایڈوکیٹ، ٹاؤن صدر محمد فاضل عرفان اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ مجلس کی مداخلت کے بعد حکام نے اپنی غلطی پر معذرت کی اور مسجد کی سیڑھیوں کی تعمیر نو کا کام شروع کردیا۔
اس سے قبل بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے مذہبی مقامات کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی تھی۔



