تلنگانہ

ایس ڈی پی آئی تلنگانہ کے ریاستی دفتر کا مانصاحب ٹینک، حیدرآباد میں افتتاح

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے تلنگانہ ریاستی دفتر کا افتتاح آج 9 جولائی 2026 کوماسب ٹینک، حیدرآباد میں پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری جناب ریاض فرنگی پیٹ نے انجام دیا۔

 

اس موقع پر پارٹی کی قومی کمیٹی کے اراکین حافظ عطاء اللہ خان اور محترمہ شیبا منائی، تلنگانہ ریاستی صدر جناب سید منصور شاہ، ریاستی کمیٹی کے اراکین، پارٹی کارکنان، حامیان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

افتتاحی تقریب میں شرکاء نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب ریاض فرنگی پیٹے نے کہا کہ نیا ریاستی دفتر عوامی مسائل کے حل، پارٹی کی تنظیم کو نچلی سطح تک مضبوط بنانے، اور ایس ڈی پی آئی کے نظریات، پالیسیوں اور عوامی خدمت کے مشن کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کا ایک اہم مرکز ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی تلنگانہ کے عوام کی ترقی، فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے مسلسل جدوجہد کرتی رہے گی۔

 

اس موقع پر دیگر سینئر قائدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عوامی خدمت، شفاف طرزِ حکمرانی، سماجی انصاف، مساوی ترقی، دستورِ ہند کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے پارٹی کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی اور حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

 

تلنگانہ ریاستی صدر جناب سید منصور شاہ نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں، پارٹی قائدین، کارکنان، حامیوں اور خیرخواہوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا ریاستی دفتر پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنائے گا اور تلنگانہ کے عوام کی خدمت، جوابدہی اور دیانت داری کے ساتھ انجام دینے کے عزم کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button