تلنگانہ
سیلفی کا شوق۔ خاتون نہر میں گر پڑی۔ تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں واقعہ

نلگنڈہ ۔ سیلفی کا شوق ایک خاتون کی جان پر بن آیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع نلگنڈہ کے ویمولہ پلی منڈل میں پیش آیا۔ ایک خاتون نہر کے پاس پل پر سیلفی لے رہی تھی کہ اچانک پاؤں پھسل جانے کے نتیجہ میں نہر میں گر پڑی وہاں موجود افراد نے بروقت چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسیوں کی مدد سے اس کی جان بچائی جس پر تمام نے راحت کی سانس لی۔