حیدرآباد میں دلخراش سڑک حادثہ ۔ کم عمر طالبہ ہلاک ماں اور بھائی زخمی
حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے علاقہ حبشی گڑا میں رونما سڑک حادثہ میں ایک کم عمر طالبہ ہلاک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق تارناکہ سے تعلق رکھنے والی سنتوشی اپنی بیٹی 10 سالہ کامییشوری جو حبشی گوڑہ کے جانسن گرامر اسکول میں چھٹویں جماعت میں زیر تعلیم تھی،
اسے اور اپنے چھوٹے بیٹے ویدانش کو جو کہ دوسری جماعت میں زیر تعلیم ہے، ان دونوں کو لے کر جمعرات کی شام اسکوٹی پر گھر جا رہی تھی۔ اسی دوران اوپل کی طرف سے آنے والی لاری نے ان کی اسکوٹی کو عقبی سے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں سنتوشی اور ویدانش دوسری طرف گر پڑے جبکہ کامیشوری لاری کے پہیوں کے نیچے آگئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئی تھی،
اسے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس حادثہ میں ماں بیٹا معمولی طور پر زخمی بتائے گئے ہیں۔ متعلقہ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔لاری کو ضبط کر لیا گیا جبکہ ڈرائیور فراری میں ہے پولیس اسے ڈھونڈ رہی ہے۔