نیٹ یو جی کے قطعی نتائج جاری۔ 4 لاکھ سے زائد طلباء 5 نشانات سے محروم۔ ٹاپ لسٹ پر بھی پڑا اثر

نئی دہلی۔ نیٹ یو جی 2024 کے تنازعہ کے درمیان سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد آج قطعی نتائج جاری کر دیے گئے۔ فزیکس کے ایک سوال سے متعلق ماہرین کی جانب سے دیے گئے جواب کی بنا پر نتائج میں ترمیم کی گئی۔
سپریم کورٹ نے امتحان میں پوچھے گئے فزیکس کے چوتھے جواب کو صحیح مانتے ہوئے نئی میرٹ لسٹ جاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جمعرات کے دن تازہ ترین نتائج جاری کیے گئے جس میں 4.2 لاکھ طلبہ پانچ نشانات سے محروم ہو گئے، جس کی وجہ سے ٹاپ رینک حاصل کرنے والوں کی تعداد 61 سے کم ہوکر 17ہو گئی۔ ترمیمی نتائج این ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
نیٹ یو جی رزلٹ پہلے چار جون کو جاری کیا گیا تھا جس میں 67 طلبانے 720 میں سے 720 نشانات حاصل کیے تھے لیکن اس کے بعد نیٹ یو جی تنازعہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا جس میں رعایتی نشانات کا تنازعہ بھی شامل تھا۔ بالآخر آج قطعی نتائج جاری کردیئے گئے۔