تلنگانہ

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے تلنگانہ وقف بورڈ کی تحریری نمائندگی

تلنگانہ وقف بورڈ کے وفد نے دہلی میں مرکزی حکومت کے وقف ترمیمی بل پر تشکیل کردہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے نمائندگی کی۔چیرمین وقف بورڈ جناب سید عظمت اللہ حسینی کی قیادت میں اس وفد نے  جمعہ کو دوپہر ڈھائی بجے پارلیمنٹ ھاوس میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری یادداشت پیش کی۔

 

جس میں مرکزی حکومت کے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کی گئی ہے اس کے علاوہ حالیہ دنوں تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے خلاف متفقہ طور پر منظور کردہ قرارداد کی کاپی حوالے کیا۔

 

اس وفد میں چیرمین وقف بورڈ جناب سید عظمت اللہ حسینی کے علاوہ صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد اور رکن وقف بورڈ بیرسٹر اسد الدین اویسی ، طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردو اکیڈمی  محمد عبیداللہ کوتوال چیئرمین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ،ارکان وقف بورڈ جناب سید اکبر نظام الدین حسین ، جناب ابوالفتح سید بندگی بادشاہ قادری ، جناب سید نثار حسین ،جناب ایم اے کے مقیت، جناب محمد اسد اللہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ، جناب شیخ لیاقت حسین، ایگزیکٹو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی شامل تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button