تلنگانہ

اردو کے سینئر صحافی و آئی این این نیوز چینل کے بیورو چیف جناب حبیب علی الجیلانی کا انتقال

اردو کے سینئر صحافی و تلنگانہ اردو جرنلسٹس فیڈریشن کے نائب صدر جناب حبیب علی الجیلانی کا مختصر سی علالت کے انتقال ہو گیا وہ گزشتہ چند دنوں سے بیمار تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ حبیب الجیلانی مشہور نیوز سروس و اردو چینل آئی این این کے بیورو چیف تھے

نماز جنازہ چہارشنبہ کو بعد نماز مغرب جامع مسجد بارکس میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑا قبرستان بارکس حیدرآباد میں عمل میں آئے گی ۔ سینئر صحافی حبیب الجیلانی کے انتقال پر تلنگانہ اردو جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر ایم اے ماجد، فیڈریشن کے دیگر قائدین سید غوث، محسن کے علاوہ آئی این این نیوز چینل کے چیرمین و حیدرآباد کانگریس کے صدر سمیر ولی اللہ، نیوز اینکر و سینر جرنلسٹ شیخ احمد علی اور دیگر صحافیوں نے تعزیت کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button