نیشنل

ٹائر پھٹنے سے بھی دہلی میں خوف و ہراس، عوام پھر سے سہم گئے

دہلی کے مہیپال پور علاقے میں ریڈیسن ہوٹل کے قریب جمعرات کی صبح زوردار آواز سے سنسنی پھیل گئی۔ مقامی افراد نے اسے دھماکہ سمجھ کر خوف و ہراس کا اظہار کیا۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچے۔ تاہم، عہدیداروں نے وضاحت کی کہ یہ آواز کسی دھماکے کی نہیں بلکہ بس کے ٹائر پھٹنے کی تھی۔ بعد ازاں حالات معمول پر آگئے۔

 

دہلی میں دھماکے کی حالیہ واردات کے بعد ملک بھر میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ دارالحکومت کے عوام پہلے ہی خوف و ہراس میں مبتلا ہیں، ایسے میں معمولی آواز بھی انہیں چونکا رہی ہے۔ جمعرات کی صبح دہلی کے مہیپال پور علاقے میں واقع ریڈیسن ہوٹل کے قریب زوردار آواز سنائی دی، جس سے مقامی لوگ گھبرا گئے اور ایک بار پھر دھماکہ ہوا سمجھ کر سڑکوں پر آگئے۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچے۔ بعد میں عہدیداروں نے وضاحت کی کہ یہ کوئی دھماکہ نہیں بلکہ بس کے ٹائر کے پھٹنے سے آواز آئی تھی۔

 

فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ صبح 9 بجکر 18 منٹ پر کال موصول ہوئی تھی۔ موقع پر پہنچنے کے بعد پتہ چلا کہ کسی قسم کا دھماکہ نہیں ہوا بلکہ ٹائر پھٹنے سے یہ شور مچا تھا۔ اس وضاحت کے بعد لوگوں نے سکون کا سانس لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button