تلنگانہ

کریم نگر پولیس کمشنریٹ کے 6 ملازمین کو سیوا پدکم ایوارڈز _ مرزا محمد بیگ اے ایس آئی بھی شامل

کریم نگر _ 23 جون ( اردولیکس) کریم نگر پولیس کمشنریٹ
میں کام کرنے والے 6 پولیس ملازمین کو ان کی بہترین کارکردگی اور خدمات پر انھیں سروس میڈلز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے 2 جون کو ریاست کی یوم تاسیس کے موقع پر اعلان کئے جانے والے سیوا میڈلس ایوارڈز کے لئے نامزد افراد کی فہرست کا ہفتہ کو اعلان کیا ہے۔

 

ان 6 ملازمین میں کریم نگر انٹیلی جنس ڈویژن کے ہیڈ کانسٹیبل انجانیلو کو مہاانتا سیوا، مرزا محمد بیگ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کریم نگر ون ٹاون پولیس اسٹیشن اور ہیڈ کانسٹیبل ایم ڈی۔ حسن الدین کو بہترین سروس پر اوتم سیوا پدکم کے لئے منتخب کیا گیا ۔

 

کریم نگر رینج سی آئی ڈی ڈیویژن ڈی ایس پی سرینواس، گنگادھرا اے ایس آئی رمنا ریڈی، کریم نگر رورل پولیس اسٹیشن کے ہیڈ کانسٹیبل رمنا ریڈی کو سیوا پدکم کے لئے منتخب کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button