تلنگانہ

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے پیر کو جاری ہوں گے نتائج

حیدرآباد _ 23 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج پیر 24 جون کو جاری ہونے والے ہیں ذرائع نے بتایا کہ بورڈ نے تلنگانہ انٹر ایڈوانسڈ سپلیمنٹری نتائج جاری کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ بورڈ نے جوابی پرچوں کی جانچ مکمل کر لی ہے۔ اس حکم میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نتائج پیر کو دوپہر 2 بجے جاری کیے جائیں گے۔ انٹر ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 24 مئی سے 3 جون تک منعقد ہوئے تھے۔ تقریباً 4.5 لاکھ طلباء نے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کی۔ بورڈ نے  نتائج کے لیے ویب سائٹ tgbie.cgg.gov.in، results.cgg.gov.in جاری کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button