ایجوکیشن

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی UPSC کوچنگ کے لیئے منتخب امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

حیدرآباد۔ 26 ستمبر (پریس ریلیز) سیول سرویسس 2024 – 2023 کی کوچنگ کے لئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے 14 منتخب امیدواروں کی دوسری فہرست کا کل کارپوریٹ آفس مانصاحب ٹینک حیدرآباد میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے اجرا کیا۔ UPSC کوچنگ کے لیئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا گیا تھا جس میں ڈھائی ہزار خواہشمند طلبہ نے رجسٹریشن کروایا تھا۔

 

انٹرنس ٹسٹ میں مظاہرہ کی بنیاد پر 199 طلبہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کے مرحلہ میں دو مراکز پر انٹرویوز منعقد کئے گئے تھے، شمالی ہند کے طلبہ کیلئے نئی دہلی جبکہ جنوبی ہند کے طلبہ کیلئے انٹرویوز کا حیدرآباد میں اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں متعدد امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔ پہلی فہرست اسی ماہ 3 ستمبر کو جاری کی گئی تھی جس میں منتخب 40 امیدوار نام جاری کئے گئے تھے۔اور آج دوسری فہرست جاری کی گئی جس میں 14 امیدوار شامل ہیں۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں منتخب طلبہ کو حیدرآباد میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں بورڈنگ اور لاجنگ سمیت مفت UPSC رہائشی کوچنگ فراہم کی جائے گی۔

 

انہیں ماہر اساتذہ سے غیر معمولی کوچنگ بھی فراہم کی جائے گی۔ ان سہولیات میں ایک وسیع لائبریری، تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی، جسمانی تندرستی کے لیے ایک جدید ترین جم، اور کھیلوں کی مختلف سہولیات شامل ہیں ۔ سیول سرویسس 2024 – 2023 کی کوچنگ کے لیے منتخب امیدواروں دوسری فہرست کے نام معہ ہال ٹکٹ نمبر اس طرح ہیں۔

 

2353116 ملک جان عطار، 2042116 سید فیصل حسین،1228106 غلام جیلانی،2354105 محمد فیضان بن عبدالسعید،1837290 پیرزادہ محبوب الحق،2766101 فرزان احمد،1837189 نبیل شفیع وانی،2972386 طہورا انیس، 2972399 ظہیرا تبسم، 2972367 سیدہ سمین واصفہ، 1225122 محمد شاہویز عالم، 2353106 عبدالریحان انعامدار،1432311 محمد صادق، 1432361 مظہر امام۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب انور احمد نے منتخب امیداوروں سے درخواست کی ہے کہ وہ 3 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی حیدرآباد پر رجوع ہوجائیں۔مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات9550889652 عبدالرحیم ، 9030045422 ڈاکٹر محمد شاہد سے رجوع ہوسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button