تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی شدید لہرجاری رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

حیدرآباد: رہاست تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، خاص طوپررات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی جارہی ہے۔ ریاست کے کئی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں سے ٹھنڈی ہوائیں آرہی ہیں جس کے نتیجہ میں ریاست میں سردی کی لہر میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خلیج بنگال میں طوفان کے اثر سے بھی سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button