تلنگانہ

تلنگانہ میں 20 سال بعد زلزلے کے شدید جھٹکے ؛ لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے نکل پڑے

تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں چہارشنبہ کی صبح ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ 20 سال بعد شدت کے  جھٹکے صبح 7:27 بجے چند سیکنڈز تک جاری رہے، جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور اپارٹمنٹس سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کا مرکز تلنگانہ کے ضلع ملگو میں تھا،

 

اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 درج کی گئی۔  تلنگانہ میں حیدرآباد کے کئی مقامات، اور کھمم، رنگا ریڈی، ورنگل، اور کریم نگر کے مشترکہ اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

حیدرآباد کے علاقوں ونستھلی پورم، حیات نگر، اور عبداللہ پور میٹ کے آس پاس زمین ہلتے ہوئے  دیکھی گئی۔ اضلاع میں ملگو، ہنمکنڈہ اور کھمم کے علاقوں کوتہ گوڈیم، منوگوڑو، بھدراچلم، چرلہ، اور دیگر مقامات پر بھی یہ جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

کھمم ضلع کے مقامی لوگوں کے مطابق یہ زلزلہ تقریباً تین سیکنڈز تک رہا۔جہاں ایٹورناگارام منڈل میں ایک دیوار گر پڑی ۔

 

جگتیال شہر میں کے مختلف علاقوں سے بھی کچھ لمحات کے لئے زمین ہلتے ہوئے دیکھی گئی ۔پداپلی میں بعض افراد نے گھر کے سامان اور پلنگ کو ہلتے ہوئے محسوس کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button