حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے چند اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے
تلگو ریاستوں کے مختلف علاقوں میں چہارشنبہ کی صبح ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ جھٹکے صبح 7:27 بجے چند سیکنڈز تک جاری رہے، جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور اپارٹمنٹس سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کا مرکز تلنگانہ کے ضلع ملگو میں تھا،
اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 درج کی گئی۔ تلنگانہ میں حیدرآباد کے کئی مقامات، اور کھمم، رنگا ریڈی، ورنگل، اور کریم نگر کے مشترکہ اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
حیدرآباد کے علاقوں وناستھلی پورم، حیات نگر، اور عبداللہ پور میٹ کے آس پاس زمین ہلتے ہوئے دیکھی گئی۔ اضلاع میں ملگو، ہنمکنڈہ اور کھمم کے علاقوں کوتہ گوڈیم، منوگوڑو، بھدراچلم، چرلہ، اور دیگر مقامات پر بھی یہ جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کھمم ضلع کے مقامی لوگوں کے مطابق یہ زلزلہ تقریباً تین سیکنڈز تک رہا۔جہاں ایٹورناگارام منڈل میں ایک دیوار گر پڑی ۔
آسی طرح آندھرا پردیش میں وجے واڑہ، وشاکھاپٹنم، جگیاپیٹ، اور نندیگام سمیت کئی علاقوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے