تلنگانہ

حیدرآباد میں طوفانی بارش – پیر کو بھی تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد میں اتوار کی شام اچانک طوفانی بارش کے باعث شہر کے کئی علاقے کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور مقامات پر مکانوں میں پانی داخل ہوگیا۔

 

تیز ہوا کے ساتھ ہوئی بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔پنجہ گٹہ، امیر پیٹ، نامپلی، ملک پیٹ، چندرائن گٹہ اور دلسکھ نگر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے کی اطلاع ہے ۔

 

۔جی ایچ ایم سی کے عملے کو فوری طور پر پانی کی نکاسی کے لیے متحرک کیا گیا جبکہ ٹریفک پولیس نے عوام سے احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

پیر کو اضلاع عادل آباد، نرمَل، نظام آباد، وقار آباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر اور نارائن پیٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔

 

محکمہ نے کہا کہ کئی مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں (30 تا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ریاست کے مختلف اضلاع میں ہلکی سے بھاری بارش ریکارڈ کی گئی، جن میں عادل آباد، آصف آباد، نرمَل، منچریال، راجنا سرسلہ ، پداپلی، جے شنکر، مولوگو، کھمم اور ناگرکرنول شامل ہیں

ں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button