تلنگانہ

تلنگانہ میں گرمی کی شدید لہر کی وارننگ

حیدرآباد: تلنگانہ کے عوام کے لیے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ آج سے گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں مزید 3 ڈگری تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

حکام نے بتایا ہے کہ 22 تاریخ تک گرمی کی شدت اسی طرح برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران درجہ حرارت 47 سے 48 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔گزشتہ روز جگتیال، نظام آباد، کاماریڈی، سرسلہ اور سدی پیٹ اضلاع میں

 

درجہ حرارت 44 ڈگری سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج بھی کئی اضلاع میں اس سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹروں نے عوام کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کو دوپہر کے اوقات میں باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button