تلنگانہ

نسیم عارفی اردو میڈیا ایوارڈس 2025” کا اعلان – سید سجاد الحسن اور فضل بیگ بھی ایوارڈ کے لئے منتخب

حیدرآباد، 13 مئی: سی ای ٹی آئی فاؤنڈیشن کی جانب سے اردو صحافت میں نمایاں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے “نسیم عارفی اردو میڈیا ایوارڈس 2025” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب کا مقصد اردو میڈیا میں سچائی، تنوع، دیانت داری اور عوامی ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

 

یہ ایوارڈس مرحوم نسیم عارفی کی یاد میں قائم کیے گئے ہیں، جنہوں نے 1960 کی دہائی میں روزنامہ سیاست سے صحافتی سفر کا آغاز کیا تھا۔ بعد ازاں وہ روزنامہ منصف کے ایڈیٹر رہے اور اخبار کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ بعد میں انہوں نے روزنامہ اعتماد کی بنیاد رکھی اور ذمہ دار صحافت، ادارتی بصیرت اور پیشہ ورانہ دیانت داری کے باعث اردو صحافت میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔

 

فاؤنڈیشن کے مطابق ایوارڈ یافتگان کا انتخاب میڈیا اور سول سوسائٹی کے ممتاز اراکین پر مشتمل جیوری نے کیا ہے۔ ہر سال پانچ ایوارڈس پیش کیے جاتے ہیں، جن میں چار فعال اردو صحافیوں کے لیے جبکہ ایک لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اردو صحافت میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والی شخصیت کو دیا جاتا ہے۔

 

سال 2025 کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ معروف صحافی معصوم مرادآبادی کو دیا جائے گا۔ تلنگانہ زمرے میں سید سجاد الحسن ؛ محمد ارشد؛  ضلع جگتیال کے سنیر صحافی روزنامہ اعتماد فضل بیگ  اور محمد علیم الدین. جبکہ آل انڈیا زمرے میں رشدا شاہین ؛  محمد زکریا ؛  ڈاکٹر یامین انصاری اور روہینی سنگھ کو ایوارڈز کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

 

ہر ایوارڈ کے ساتھ پندرہ ہزار روپے نقد انعام، توصیفی سند اور یادگاری مومنٹو پیش کیا جائے گا۔

تقریب 16 مئی 2026 کو صبح 11 بجے میڈیا اکیڈمی، چیپل روڈ، حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینئر سفارت کار اور وزارت خارجہ کے سابق سیکریٹری ڈاکٹر اوساف سعید ہوں گے جبکہ صدارت تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کے چیئرمین سری نواس ریڈی کریں گے۔ سابق ڈی جی پی تلنگانہ اے کے خان مہمانِ اعزازی کے طور پر شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button