بودھن میں نابالغ لڑکی کے اغواء عصمت ریزی کی سخت مذمت۔خاطی کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے شبیر علی کی ہدایت

بودھن میں نابالغ لڑکی کے اغواء عصمت ریزی کی سخت مذمت۔خاطی کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی ہدایت
متاثرہ لڑکی اور خاندان کو ہر ممکن مدد اور سرکاری مراعات سے مستفید کیا جائیگا محمد علی شبیر
نظام آباد:7/اگست (محمد یوسف الدین خان) جناب محمد علی شبیر مشیر حکومت تلنگانہ نے بودھن کی معصوم لڑکی کے اغواء عصمت ریزی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ جناب محمد علی شبیر جو گذشتہ دو یوم سے دہلی میں قیام کئے ہوئے ہیں۔ آج اس واقعہ کو علم میں لائے جانے کے بعد پولیس عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ مہذب سماج کیلئے ایک بد نما داغ ہے۔انہوں نے پولیس کمشنر سے ربط پید اکرتے ہوئے خاطی کے خلاف سخت دفعات کے تحت کاروائی کرنے کی ہدایت دی
اور متاثرہ لڑکی کے علاج و معالجہ کیلئے ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات کے تدارک کیلئے خاطی کو عبرتناک سزا ء دلانے کیلئے پولیس کو قانونی مضبوط پیروی کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا اور خاطی کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کو تیزی کے ساتھ پورا کرنے کی خواہش کی انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ متاثرہ لڑکی کو ہر ممکن مد د فراہم کرائی جائے گی اور سرکاری مراعات سے مستفید کیاجائے گا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہوں نے مظلوم لڑکی کیلئے نوکری، ایکس گریشیا کیلئے اقدامات کرنے کا تیقن دیا
۔ وہ بودھن رکن اسمبلی سدرشن ریڈی سے بھی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی دکھ کا اظہار کیا کہ لڑکی کی والدہ ذہنی طورپر معذور ہے۔ انہوں نے اس مسئلہ پر اپنی جانب سے بھی ممکنہ مدد کرنے کا تیقن دیا۔ سرکاری سطح پر مقامی رکن اسمبلی کی جانب سے ڈبل بیڈروم مکان کے الاٹمنٹ کے علاوہ دیگر سہولتیں فراہم کرنے کا بھی تیقن دیا۔