محبوب نگر کے ممتازو بزرگ شخصیت الحاج سید سیف الدین صاحب قادری کا انتقال

نئی دہلی۔ یہ خبر بڑے ہی دکھ اور افسوس کے ساتھ دے جارہی ہے کہ محبوب نگر کے ممتازو بزرگ شخصیت الحاج سید سیف الدین صاحب قادری موظف سب رجسٹرار و سرپرست اعلیٰ موتی مسجد محبوب نگر جو والد بزرگور سید شفیع الدین صاحبِ قادری خلیفہ علامہ پیر سید ہاشم الدین الگیلانی صاحب قبلہ حفظ اللہ کا اج صبح یشودہ ہاسپٹل حیدراباد میں طویل علالت کے بعد انتقال ہو چکا ہے
انشاءاللہ نماز جنازہ 8 اگست بروز جمعرات بعد نماز ظہر موتی مسجد موتی نگر محبوب نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین موتی نگر قبرستان میں عمل میں ائیگی اللہ تعالیٰ مرحوم کی دینی ملی و سماجی خدمات کو قبول فرمائے مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے دوست احباب لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین یارب العالمین آمین بجاہ سید المرسلین حبیب رب العالمین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ اجمعین