تلنگانہ

شانتی کماری تلنگانہ حکومت کی نئی چیف سکریٹری _ ریاست کی پہلی خاتون چیف سیکرٹری بننے کا اعزاز

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے   محکمہ جنگلات کی اسپیشل چیف سکریٹری آئی اے ایس افسر شانتی کماری کو ریاست کا نیا چیف سکریٹری مقرر کیا ہے شانتی کماری تلنگانہ کی پہلی خاتون چیف سکریٹری بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ ریاستی حکومت نے اس سلسلے سرکاری احکامات جاری کر دیے ہیں۔ شانتی کماری اپریل 2025 تک حکومت کی چیف سکریٹری کے طور پر برقرار رہیں گی۔ شانتی کماری، 1989 بیچ کی آئی اے  ایس آفیسر، ماضی میں چیف منسٹر کے دفتر میں کام کرتی تھیں۔

 

فی الحال وہ محکمہ جنگلات کی اسپیشل پرنسپل سکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔ ماضی میں انہوں نے شعبہ طب کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے سی ایم او میں اسپیشل چیسنگ سیل کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔ شانتی کماری نے وزیر کے طور پر کے سی آر کے دور میں میدک کلکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button