تلنگانہ

جگتیال کے سرکاری ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی کا سنگین واقعہ _ زچگی کے آپریشن کے بعد 6 خواتین کے ٹانکے کھل گئے

جگتیال _ 11 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال شہر میں سرکاری ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی لاپرواہی کا سنگین واقعہ سامنے آیا۔جہاں  زچگی کے آپریشن کے بعد 6خاتون مریضوں کے ٹانکے اچانک کھل گئے۔ یہ واقعہ جگتیال ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے ماتا شیشو ڈپارٹمنٹ میں پیش آیا۔جس کے ساتھ ہی ان خاتون مریضوں کے رشتہ داروں نے ہاسپٹل پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی اور ڈاکٹروں و طبی اسٹاف کی لاپرواہی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

 

مریضوں کی شکایت ہے کہ اس ہاسپٹل میں ڈاکٹرس ان کی مناسب دیکھ بھال نہیں کرتے۔ خاتون مریضوں کے رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ زیرتربیت نرسس کے ذریعہ ٹانکے دلوائے گئے ہیں جس کے نتیجہ میں یہ ٹانکے کھل گئے۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ایڈیشنل کلکٹر بی ایس لتا نے ہاسپٹل کا دورہ کیا اور طبی اسٹاف سے بات کرتے ہوئے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے خاتون مریضوں سے بھی بات چیت کی۔اس موقع پر مریضوں کے رشتہ داروں نے اس لاپروہی کی شکایت ان سے کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے اس واقعہ کی تفصیلات سے بھی انہیں واقف کروایا جس پر ایڈیشنل کلکٹرنے اس معاملہ کو کلکٹر کے علم میں لانے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button