ایم جی پٹیل نیشنل آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ 2025 ۔سعدیہ فاطمہ عبدالخالق مدینۃ العلوم ناندیڑ مہاراشٹرا منتخب

ناندیڑ 15 اکتوبر -(اردو لیکس) ناندیڑ شہر (ریاست مہاراشٹر ا) کی بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنفہ و ادیبہ ، اُردو اکیڈمی جدہ اور قومی اُردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت ، غالب اکیڈمی نیو دہلی سے ایوارڈ یافتہ مثالی معلمہ سعدیہ فاطمہ عبدالخالق مدینتہ العلوم تحتانیہ نسوان منڈھائی ناندیڑ مہاراشٹر کو ایم جی پٹیل نیشنل آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ 2025 کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اختر حسین محمد شفیع پٹیل کے جاری کردہ مکتوب کے مطابق سال 2025 کے اس باوقار قومی ایوارڈ کے لئے محترمہ سعدیہ فاطمہ باسط علی خان زوجہ عبدالخالق ناندیڑ کی علمی خدمات و اُردو ادب میں بے مثال نمایاں کارکردگیوں کے عوض 8 نومبر 2025 کو جے سنگھ پور ضلع کولہاپور مہاراشٹر میں ہونے والی ایک شاندار تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا ، سعدیہ فاطمہ اُردو کے تئیں اپنی محنت ہمیشہ جاری وساری رکھتی ہیں
انھوں نے کئی مقابلہ جاتی تحاریر میں اول انعام حاصل کیا ہے ، تین اسٹیٹ مہاراشٹرا ،تلنگانہ اورکرناٹک کے لکچر سیریز مقابلے میں بھی انہوں نے انعام اول حاصل کیا ہے ، یہ تین سال پہلے تیسویں پارے پر انٹرنیشنل لیول پر 98.36 فیصد لے کر انعام اول حاصل کر چکی ہیں "فلسطین ماضی حال اور مستقبل "پر تحریری کتاب پر اول انعام حاصل کر چکی ہیں ،
ان کے اب تک کے دیڑھ سو سے زیادہ مضامین ہندوستان کے کئی اخبارات میں شائع ہوچکے ہیں کئی کہانیاں ، افسانے ، افسانچے ، بچوں کے لئے کہانیاں ، جاسوسی کہانیاں ، لکھی ہیں ، کئی سیمینارز میں اپنے مقالے پیش کئے ہیں ، اب تک کئی جگہ سے دس سے زائد ایوارڈز ، پانچ ٹرافی ایک گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں ، انھیں مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ، ان کی جنرل نالج کی بناء پر ،”کون بنے گا کروڑ پتی” کے دو سیزن میں ( دو مرتبہ) انھیں بلایا گیا تھا ، وہاں بھی انھوں نے اپنی کارکردگی کے بناء KBC logo سے جڑے کئی گفٹس اور KBC کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہے ، مثالی معلمہ اور بہترین مصنفہ کے طور پر دس سے زائد ایوارڈز سے ریاستی ، قومی و بین الاقوامی سطح پر سرفراز کیا گیا ۔علمی اور ادبی سرگرمیوں میں
مسلسل مصروف رہنے کے سبب وہ اردو دنیا میں اپنی ایک انفرادی شناخت رکھتی ہیں منکسر المزاجی اور صلح کل طبیعت و مزاج کے باعث اساتذہ برادری اور محکمہ تعلیم میں کافی قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں



