تلنگانہ

کریم نگر میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کا عظیم الشان کل ہند مشاعرہ _سیاسی ،مذہبی سماجی اور دیگر شخصیات کی شرکت

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کریم نگر کے زیر اہتمام بتاریخ 24/ ڈسمبر بروز ہفتہ بمقام این این گارڈن اشوک نگر پر ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرہ بضمن جشن 200 سالہ اردو صحافت بصدارت ایم اے ماجد ریاستی صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن زیر نگرانی ایم اے اسد ضلع صدر ٹى یو ڈیبلیو جے ایف مشاعرہ کنوینر حافظ صادق علی نامہ نگار روز نامہ اعتماد،سعادت علی صدیقی نامہ نگار روز نامہ سیاست مستقیم ارشد مہاراشرا کی نظامت میں کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا مہمان خصوصی کے طور پر ریاستی وزیر بی سی ویلفیر و سیول سپلائیز گنگولاکملاکر و ایم اے سریدھر بابو نے شرکت کی اس موقع پر ریاستی وزیر جناب گنگولاکملاکر نے کہاکہ اردو زبان ایک میٹھی زبان ہے اور یہ بات غلط باور کرائی جاتی ہے کہ اردو زبان مسلمانوں کی زبان ہے جبکہ کلکتہ سے 1822میں شائع ہونے والا اردو کا پہلا اخبار جام جہاں نما کے بانی غیر مسلم تھے اردو گنگا جمنی تہذیب بھائی چارے کی زبان ہے میں بھی اس زبان کو سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں کہا

ایم ایل اے سریدھر بابو نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 15 گھنٹے ہم سیاسی مصروفیت میں گزارتے ہیں تفریح کے لیے میں غزلیات سنتا ہوں میرے والد گرامی سری پد راؤ فصیح اردو بولا کرتے تھے میں ویسی اردو نہیں بو ل پاتا مجھے آج اس مشاعرہ میں شرکت کاموقع ملا جس کے لیے میں کریم نگر کے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہا

صدر مشاعرہ

ایم اے ماجد صاحب نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ میں کریم نگر کے صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان حضرات نے اردو صحافت کے 200 سالہ جشن کا اہتمام کیا ملک کی آزادی میں شاعروں اور صحافیوں نے بہت اہم اور بڑا کردار ادا کیا جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا کریم نگر کے سر کردہ صحافی حضرات نے ان دونوں کے امتزاج سے یہ جشن منا تے ہوے یہ موقع فراہم کیا

مشاعرہ کا آغاز حافظ صادق علی کی قراءت کلام پاک سے ہوا اظہار حسین اظہا ر نے نعت پاک پیش کی اس مشاعرہ میں ملک کے نامور شعراء اکرام افضل منگلوری اتھرا کھنڈ ، وسیم راجپوری اتر پردیش، نور دھولپوری راجستھان، مستقیم ارشد مہا راشٹرا ، عظیم راۓ پوری مہا راشٹرا، التمش طالب ناندیڈ عطاء حیدرابادی، سردار سلیم حیدراباد، صابر کاغذ نگری، ریاست علی اسرار حیدراباد،انا دہلوی ، راعنا تبسم ممبئی، نوری عزیز جالنامقامی شعراء امجد سلیم ، فیصل وارثی نے اپنے بہترین کلام پیش کرتے ہوے سامعین کے دل کوموہ لیے اور زبردست داد و تحسین وصول کی سامعین نے صبح کی اولین ساعتوں تک مہمان شعرا کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوے اپنے سخن فہم سخن نواز ہونے کا ثبوت دیا ناظم مشاعرہ مستقیم ارشد نے اپنے منفرد انداز میں مشاعرہ کی کاروائی چلائ اس مشاعرہ میں فیڈریشن کی جانب سے تمام مہمان و شعراء اکرام کی گل پوشی و شال پوشی کی گئی تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کریم نگر کے مشیر اعلی محسن محی الدین نامہ نگار سیاست مانا کنڈور جوائنٹ سکریٹری اظہر الدین فیصل نامہ نگار روز نامہ سہارا آرگنائزنگ سکریٹری افضل پاشاہ4 ٹی وی،مجاہد خان نامہ نگار سیاست حضورآباد،شیخ عمران نے مہمانوں کا استقبال کیا سراج مسعود جنرل سیکریٹری تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن نے مہمانوں اور شرکاء سے اظہار تشکر کیا

اس مشاعرہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوے اپنے ذوق کی تسکین کی اس موقع پر ریاستی وزیر گنگولاکملاکر کے ہاتھوں TUWJF کی جانب سے شائع کردہ کیلنڈر کی رسم اجرائی عمل میں آئی

متعلقہ خبریں

Back to top button