سنگاریڈی کے پُر تشدد واقع کی مذمت – امن و امان کی برقراری حکومت کی ذمہ داری – ایس آئی او تلنگانہ نے کیا انصاف کا مطالبہ

سنگاریڈی کے پُر تشدد واقع کی مذمت – امن و امان کی برقراری حکومت کی ذمہ داری – ایس آئی او تلنگانہ نے کیا انصاف کا مطالبہ
گزشتہ کچھ ماہ میں ایک اور بار ضلع سانگاریڈی کا امن نفرت انگیز اور منظم تشدد سے تباہ کیا گیا، اس بار مدرسہ تعلیم القرآن اور درگاہ حضرت غریب شاہ ولیؒ، جننارم گاؤں نشانہ بنے ۔ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، جو حکومت کی نیت اور قانون نافذ کرنے والوں کے انصاف پر سوالیہ نشان بن کر کھڑا ہے۔
مدرسے کے معصوم طلباء پر حملہ، اس کے بعد توڑ پھوڑ اور اشتعال انگیز نعرے بازی، ایک گہری تعصب زدہ اور بگڑی ہوئی ذہنیت کی عکاسی ہے جسے کوئی روکنے والا نہیں۔ اگرچہ پولیس کی دیر سے آمد اور طلباء کو تحفظ دینا نوٹ کیا جاتا ہے، مگر سوال باقی ہے، "انصاف کہاں ہے؟” مجرم گرفتار کیوں نہیں کیے گئے؟ ہر بار کے یہ رسمی اقدامات قانون و انصاف کے لیے ناکافی ہیں۔
ایسے مسلسل واقعات نہ صرف سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ معاشرے میں خوف پیدا کر رہے ہیں۔ SIO اس حملے کی سخت مذمت کرتی ہے اور تمام ملوث افراد کے خلاف فوری، شفاف اور سخت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ ہم ریاستی حکومت اور پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت پر متوجہ ہوں، طلباء کو انصاف دلائیں، اور ہر شہری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔