نیشنل

کورونا کے کیسس میں اضافہ 4 اموات ۔ ماسک استعمال کرنے کی اپیل

نئی دہلی: ملک میں کورونا کی کیس میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، پیر کی صبح تک فعال کیسس کی جملہ تعداد 3961 تک پہنچ گئی وہیں گزشدتہ 24 گھنٹوں میں اس انفیکشن کی وجہ سے چار مریضوں کی موت

 

 

ہوئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج صبح 8.30 بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 3961 فعال معاملے ہیں۔ اب تک 2188 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعدہاسپٹل سے جانے کی

 

 

اجازت دے دی گئی ہے۔اور یکم جنوری سے اب تک 32 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ دہلی کے علاوہ مہاراشٹر، تمل ناڈو اور کیرالہ میں ایک ایک مریض کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔وزارت صحت نے کہا ہے

 

 

کہ کووڈ انفیکشن کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ وزارت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ تشویش کی ضرورت نہیں ہے اور لوگوں کو پرہجوم علاقوں میں ماسک کا استعمال کرنے اور کورونا سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button