تلنگانہ
لندن میں تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے طالب علم کی پراسرار موت
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ طالب علم ساوسانی سریناتھ ریڈی لندن میں مشتبہ حالت میں موت ہوگئی، جس سے ان کے آبائی گاؤں راجم پیٹ منڈل تڑامڈلہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سریناتھ ریڈی گزشتہ سال اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن گئے تھے اور لیسٹر یونیورسٹی میں ایم ایس کے دوسرے سال کے طالب علم تھے۔
بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل وہ ایک دوست کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے تھے اور رات وہیں قیام کیا۔ صبح وہ مردہ حالت میں پائے گئے ، جس کے بعد دوستوں نے وہاں موجود ان کے رشتہ داروں اور پھر والدین کو اطلاع دی۔ واقعہ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ متعلقہ حکام معاملہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔



