تلنگانہ
تلنگانہ میں 13 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے اور نئی ذمہ داریاں – احمد ندیم اسپیشل سیکریٹری اقلیتی بہبود اور مشرف علی فاروقی ریڈکو وائس چیرمین مقرر
تلنگانہ حکومت نے 13 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں اور نئی تقرریوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔احکامات کے مطابق احمد ندیم کو جنرل ایڈمنسٹریشن (پولیٹیکل) کا چیف سکریٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ انہیں محکمہ اقلیتی بہبود کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے
اسی طرح ایم ڈی مشرف علی فاروق کو ٹی جی ریڈکو کا وائس چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر اور ایم رگھونندن راؤ کو محکمہ مائنس اینڈ جیالوجی کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے سبیہ ساچی گھوش کو محکمہ ہینڈلوم و دستکاری کا اسپیشل چیف سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
شیلجا رام ائیر کو محکمہ جنگلات کا چیف سکریٹری مقرر کرتے ہوئے محکمہ اینڈومنٹس کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔۔این شری دھر کو چیف منسٹر کا پرنسپل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ونئے کمار کو ریاست کا پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ کی اضافی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔




