مضامین
خبر پہ شوشہ “ہوائی چپل والا ہوائی جہاز میں”

کے این واصف
خبر آئی کہ ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیانے ایرپورٹس پر “اڑان یاتری کیفے” نام سے چائے اور اسناکس کے اسٹال قائم کئے ہیں۔ ان اسٹالس پر چائے دس روپئے اور اسی لحاظ سے اسناکس کم داموں پر دستیاب ہونگے۔
عام مسافرون کے لیے یہ ایک راحت کی خبر ہے۔ ورنہ یہ اشیاء ایرپورٹس پر ہوش ربا قیمتوں پر ملتے ہیں۔ ایک عرصہ قبل وزیرآعظم نے اعلان کیا تھاکہ ملک میں ہوائی سفر کو اتنا سستہ کردیاجائے گا کہ ہوائی چپل پہننے والا بھی ہوائی جہاز سے سفر کرنے کا متحمل ہوجائے گا
لیکن دیگر خوش کن اعلانات کی طرح یہ اعلان بھی ہوا میں تحلیل ہوگیا جس میں دعوہ کیا گیا تھا کہ “ہوائی چپل والا بھی ہوائی جہاز میں سفر کرسکے گا”



