تلنگانہ

تلنگانہ کے نرمل شہر کے ایک اسکول میں 14 ،سالہ ایان کی مشتبہ موت !

تلنگانہ کے نرمل شہر کے مہاتما جیوتی باپولے اسکول میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں نویں جماعت کے طالب علم فیاض حسین عرف ایان کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق، ایان ہر روز کی طرح فٹ بال کھیل میں مصروف تھا، کہ اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ جب اسکول کا اسٹاف نے اس کی حالت دیکھی تو فوراً اسے سرکاری ہاسپٹل لے گئے۔ مگر افسوس کہ ہاسپٹل پہنچنے سے پہلے ہی اس کی حالت مزید بگڑ گئی تھی اور ڈاکٹروں نے اس کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

 

اس واقعہ  کے خلاف عمران اللہ خان ؛ رفیع احمد قریشی اور یکتا ویلفیئر سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا اور ایان کی موت کے لئے اسکول انتظامیہ کی لا پرواہی اور ذمہ دار قرار دیا۔اس واقعہ کے بعد اسکول میں غم کی لہر دوڑ گئی

 

۔ اساتذہ اور طلبہ کے لئے یہ ناقابل یقین اور دل کو چھو لینے والا لمحہ تھا۔ فیاض حسین ایک خوش مزاج اور محنتی طالب علم کے طور پر جانا جاتا تھا، اور اس کی اچانک موت نے سب کو غم زدہ کردیا۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button