تلنگانہ

تلنگانہ: بس کرایوں میں اضافہ پر آرٹی سی کے ایم ڈی کا بیان

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں آرٹی سی بس کرایوں میں اضافہ پر کارپوریشن کے صدرنشین سجنار نے وضاحت پیش کی ہے۔ انھوں نے اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ٹی جی ایس آر ٹی سی نے بس کرایوں میں اضافہ کیا ہے اور لوگ اس پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ معمول کی خدمات کے لیے نارمل چارجز لاگو ہوتے ہیں۔ صرف دیوالی کے موقع پر چلائی گئی اسپیشل بسوں میں حکومت کے 2023 کے جی او کے مطابق نظرثانی کی گئی تھی۔ یہ اقدام اس لئے کیا گیا تھا کیونکہ دیوالی کے موقع پر چلائی گئی

 

خصوصی بسوں میں واپسی کے دوران مسافرین کی تعداد کم رہی، کم از کم ڈیزل کے اخراجات ادا ہوں اسی کے پیش نظر یہ اضافہ کیا گیا تھا لیکن عام دنوں میں بسوں کے کرائے میں کسی بھی طرح کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button