تلنگانہ

ضلع سنگاریڈی کی طالبہ کی فلپنس میں سالگرہ کے دن مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والی ایک میڈیکل کی طالبہ کی فلپنس میں مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔

 

یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق پٹن چیرو منڈل سے تعلق رکھنے والی 17 سال اسنگدا فلیپنگس میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ آج اس کی سالگرہ تھی کل رات دیر گئے اس کے دوست اسے مبارکباد دینے کے لیے اس کے کمرے میں پہنچے جہاں اس کی نعس نظر آئی۔ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور اس کے ارکان خاندان کو مطلع کیا گیا۔

 

طالبہ موت کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ متوفی لڑکی کے ارکان خاندان نعش کو آبائی مقام بھجوانے کی گزارش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button