جنرل نیوز

اردو جرنلسٹ فورم ضلع نارائن پیٹ کے وفد کی رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی سے ملاقات

نارائن پیٹ 19/ڈسمبر (پریس نوٹ)اردو جرنلسٹ فورم ضلع نارائن پیٹ کی جانب سے سرپرست فورم جناب مجاہد صدیقی، وصدر فورم ارشد فیصل کی قیادت میں آج نو منتخبہ رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی سے سی وی آر بھون ،میں ملاقات کی اور حالیہ اسمبلی انتخابات میں انکی شاندار کامیابی پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور انکی شال پوشی کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا ،اس موقع پر وفد نے انہیں بتایا کہ اسمبلی انتخابات میں اردو صحافت کا رول غیر جانب دارانہ رہا تاہم عوام کی اکثریت کا رجحان تبدیلی کے حق میں رہا جس کا اردو صحافت نے اپنی رپورٹنگ میں برملا اظہار کیا ،ڈاکٹر پرنیکا ریڈی نے اردو صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ، اور کہا کہ اردو صحافیوں کے مسائل کے لئے کبھی بھی ان سےنمائندگی کیجاسکتی ہے ،اس موقع پر صدر فورم جناب ارشد فیصل ،نمائندہ راشٹریہ سہارا ، جناب محمد ظہیر صوفی ، نمائندہ منصف وجنرل سکریٹر ی فورم کے علاوہ جناب حسین پاشاہ ، جناب رحمت للہ ، جناب محمد اظہر ، نمائندہ رہنمائے دکن ،جناب محمد نواز ، منصف ٹی وی ،ودیگر مجود تھے –

متعلقہ خبریں

Back to top button