تلنگانہ

ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش۔ تلنگانہ حکومت کو ہائیکورٹ سے لگا دھکہ

نئی دہلی: ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے معاملے میں تلنگانہ حکومت کو ہائی کورٹ سے ایک بار پھر دھکہ لگا ہے ۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے دی گئی ہدایت پر روک لگانے سے متعلق درخواست پر سماعت سے انکار کردیا ۔ واضح کیا گیا ہے کہ ڈیویژن بنچ کے احکامات پر سنگل بنچ کی جانب سے سماعت نہیں کی جاسکتی ۔ ڈیویژن بنچ نے کہا ہے کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوگا ۔ واضح رہے کہ سابق میں سی بی آئی تحقیقات سے متعلق ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ سے رجوع ہوئی تھی ۔ ڈیویژن بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے چیف جسٹس کی قیادت میں حکومت کے اعتراض کو مسترد کردیا تھا ۔ ایڈوکیٹ جنرل نے اس معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کےلئے مہلت طلب کرتے ہوئے تب تک اس فیصلے کو معطل کرنے کی خواہش کی تھی۔ ہائی کورٹ نے آرڈرر کو معطل کرنے سے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button