تلنگانہ

ہندوؤں اور دیگر مذاہب کے عوام کے مسائل کو بھی اٹھاتی ہے مجلس _ اسمبلی میں جناب اکبر الدین اویسی کی تقریر

حیدرآباد _ 8 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی نے کہا ہے کہ پرانے شہر کے ہندو بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھی ان کی پارٹی حکومت سے نمائندگی کرتی ہے اسمبلی میں بجٹ پر ہوئے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے جناب اکبر الدین اویسی نے کہا کہ پرانے شہر میں مسلمانوں کے ساتھ ہندو، کرسچن ، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ رہتے ہیں جس طرح مجلس مسلمانوں کے مسائل کی نمائندگی کرتی ہے اسی طرح ہندو اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی ان سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پرانے شہر کے لال دروازے کی مندر کی ترقی اور کلیان منڈپ کی تعمیر کے سلسلے میں وہ حکومت سے نمائندگی کرچکے ہیں اور چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے اس مندر کی ترقی کے لئے 20 کروڑ روپے منظور کئے ہیں لیکن کاموں کا آغاز نہیں ہوا۔قائد مجلس نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ مندر کی ترقی کے کاموں کا آغاز کردیں۔ اس موقع پر فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی نے شادی مبارک اسکیم کے تحت زیر التوا 63 ہزار سے زائد درخواستوں کی یکسوئی کے لیے 150 کروڑ روپے جاری کرنے کی درخواست کی انہوں نے اقلیتی بجٹ کے چوتھے سہ ماہی رقم جاری کرنے اور مقفل وقف بورڈ کے ریکارڈ کو کھول کر اسے ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا مطالبہ کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button