جنرل نیوز

ادارہ ادب اسلامی ہند نظام آباد کے زیر اہتمام عظیم الشان پیمانے پر بین ال ریاستی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد ۔تلنگانہ اردو اکیڈمی کے” کارنامہ حیات ایوارڈ ” یافتگان کو مثالی خدمات پر شاندار تہنیت 

ادارہ ادب اسلامی ہند نظام آباد کے زیر اہتمام عظیم الشان پیمانے پر بین ال ریاستی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد ۔تلنگانہ اردو اکیڈمی کے” کارنامہ حیات ایوارڈ ” یافتگان کو مثالی خدمات پر شاندار تہنیت

 

نظام اباد ۔14 /دسمبر (اردو ث) ادارہ ادب اسلامی ہند نظام آباد کے زیر اہتمام عظیم الشان پیمانہ پر بین الریاستی مشاعرہ اور تلنگانہ اردو اکیڈمی کے ایوارڈ یافتگان صحافی , شاعر اور ماہر تعلیم کی بے مثال خدمت پر تہنیت اور علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ یوم عالمی اردو کے موقع پر طلبہ و طالبات میں انعامات کی تقسیم پروگرام کا انعقاد بمقام کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد میں عمل میں آیا ۔

 

اس پروگرام وہ مشاعرے کی صدارت رکن شوری جماعت اسلامی ہند و ماہر تعلیم و سماجی جہد کار جناب محمد عبدالعزیز نے کی۔ اور بحیثیت مہمانان خصوصی ڈاکٹر سلیم خان صدر ادارہ ادب اسلامی ہند دہلی، شعیب الحق صدر ادارہ اسلامی تلنگانہ، محمد شکیل احمد فاضل صدر ٹاؤن مجلس اتحاد المسلمین نظام اباد، سید مجیب علی ڈائریکٹر کریسنٹ تعلیمی ادارےجات نظام آباد ، راجیو دعا مینجر سکھجیت اسٹارچ مل نظام آباد ، ریاض ملک تاجر ریل اسٹیٹ، عبدالرحمن داؤدی ناظم شہر جماعت اسلامی ہند نظام آباد نے شرکت کی۔

 

اور مہمانان اعزازی کے طور پر محمد عارف الدین انصاری نائب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ، عبدالستار خان امجد امیر مقامی ، محمد غوث پاشاہ ، محمد عبدالرحیم، محمد خالد امیر مقامی نے شرکت کی۔ اس موقع پر تلنگانہ اردو اکیڈمی کے” کارنامہ حیات ایوارڈز” یافتگان نظام آباد شہر کے ممتاز و معروف بے باک صحافی احمد علی خان ، ممتاز نامور شاعر ڈاکٹر سید ضامن علی حسرت ، ممتاز ماہر تعلیم ، ادیب و محقق ڈاکٹر محمد عبدالقوی صدر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کی بے مثال خدما ت اور ریاستی سطح پر کارنامہ حیات ایوارڈ حاصل کرنے پر معزز مہمانوں کے ہاتھوں شاندار تہنیت پیش کرتے ہوئے شال پوشی کی گئی

 

اور یادگار میمنٹو عطا کرتے ہوئے ان خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر منائے گئے یوم عالمی اردو کے موقع پر ہائی سکول و کالج اور ڈگری و یونیورسٹی سطح پر منعقد کیے گئے تحریری مقابلے میں کامیاب طلبہ طالبات میں نقد رقم کے ساتھ انعامات و اسنادات بھی مہمانوں کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے ۔ بین الریاستی مشاعرے میں مہمان شعراء اکرم انیس نبیل مہاراشٹر، غلام فرید مونس آکوٹ، شعیب الحق طالب جتگیال، کریم درویش واشیم ، لطیف الدین لطیف حیدرآباد ، محمد بن محسن نرمل، شیخ احمد ضیاء شکر نگر کے علاوہ میزبان شعراء ڈاکٹر ضامن علی حسرت ، سید ریاض تنہا، جلال اکبر، شعیب نظام آبادی ، بیلن نظام آبادی ، ڈاکٹر رضی شطاری۔ عبداللہ ندیم اقبال، رحیم قمر نے کلام پیش کرتے ہوئے زبردست داد وہ تحسین حاصل کی اور مشاعرے کو کامیابی سے ہمکنار کیا

 

۔ مشاعرے کی نظامت سید ریاض تنہا نے کی۔ اور صدر ادارہ ادب اسلامی ہند نظام آباد عبداللہ ندیم اقبال نے مہمانوں کاخیر مقدم کیا۔ جبکہ محمد عارف انصاری نائب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ نے کامیابی سے کاروائی چلائی اور معتمد ادارہ عبید اللہ نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تمام شعراء کرام کو شال پوشی وہ مومنٹو عطا کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی اس پروگرام میں ادب نواز بازوق سامعین نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس پروگرام کوکامیاب کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button