تلنگانہ

تلنگانہ کے نئے گورنرسی پی رادھا کرشنن کل لیں گے حلف

حیدرآباد: تلنگانہ کے نئے گورنرسی پی رادھا کرشنن ہوں گے ۔ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندا راجن کے استعفیٰ کے بعد جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو ریاست کی زائد ذمہ داری سونپی گئی ہے

 

ساتھ ہی پدو چیری کے لیفٹیننٹ گورنر کی بھی زائد ذمہ داری ان کے حوالے کی گئی ہے۔ چہارشنبہ کی صبح 11 بج کر 15 منٹ پرحلف برداری تقریب منعقد ہوگی۔ واضح رہے کہ تمیلی سائی سونداراجن کے مستعفیٰ ہونے کے بعد مرکز نے جھارکھنڈ کے گورنرکو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔

 

تلنگانہ کے سابق گورنر تمیلی سائی سونداراجن کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کی اطلاعات ہیں اور سمجھا جا رہا ہے کہ انہیں گورنر کی ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button