نیشنل

ہندو نہیں رہے گا تو دنیا نہیں رہے گی : آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت

اگر ہندو نہ رہیں تو دنیا بھی باقی نہیں رہے گی— منی پور میں آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے سنسنی خیز ریمارکس

 

منی پور: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے دعویٰ کیا ہے کہ جب تک ہندو موجود ہیں تب تک دنیا قائم ہے، اور جس دن ہندو ختم ہو جائیں گے دنیا بھی ختم ہو جائے گی۔منی پور میں نسلی جھڑپوں کے بعد یہ ان کا پہلا منی پور دورہ ہے، جہاں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ متنازعہ بیان دیا۔

 

موہن بھاگوت نے کہا کہ دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور ہر شخص کو ان تبدیلیوں کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ک ہندو موجود ہے تو دنیا رہے گی، ہندو نہ رہے تو دنیا کا وجود بھی ختم ہو جائے گا۔ یونان، مصر اور رومی تہذیبیں تاریخ میں مٹ گئیں، مگر ہندوستان کی تہذیب امر رہی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے کئی ممالک مختلف ادوار سے گزرے لیکن بھارت کی تہذیب ہمیشہ مضبوط رہی ہے اور ہمیشہ باقی رہے گی۔

 

اقتصادی خود کفالت کا ذکر کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ’’سودییشی مصنوعات‘‘ کے فروغ کی اپیل کی حمایت کی اور کہا کہ ملک کی تعمیر کے لئے طاقت ضروری ہے اور اصل طاقت معاشی نظام کی خود مختاری میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی معیشت کسی دوسرے ملک پر منحصر نہیں ہونی چاہیے اور اسے حاصل کرنا مشکل نہیں ہے۔

 

اس موقع پر انہوں نے ملک میں نکسل ازم کے خاتمے کی جانب پیش رفت کا حوالہ بھی دیا اور برطانوی دور میں آزادی کی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے قوم پر مبنی یکجہتی پر زور دیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button