تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش اور ژالہ باری – حیدرآباد میں بھی بارش

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں اچانک بارش ہوئی اور کئی اضلاع میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ ضلع کاماریڈی کے جککل منڈل کے ہنگرل گاؤں میں پیر کی شام تیز آندھی کے ساتھ ژالہ باری ہوئی

 

۔ بارش اور ژالہ باری کے سبب کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے جس پر کسانوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دن تک مزید بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر کسانوں اور عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 

حیدرآباد میں پیر کی شام موسم نے اچانک کروٹ لی اور شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش شروع ہوگئی۔ گرج چمک کے ساتھ ہونے والی اس بارش کے باعث کئی مقامات پر سڑکیں زیرِ آب آگئیں جس سےعوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

دفاتر سے گھروں کو واپس جانے والے ملازمین اور سڑکوں پر سفر کرنے والے گاڑی سوار بارش کے باعث پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ شہر کے اہم علاقوں آئی ٹی کاریڈور، مادھا پور، گچی باؤلی، جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، خیرت آباد، امیرپیٹ، کوکٹ پلی اور پرانے شہر کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button