جنرل نیوز

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نرمل کی نئی ورکنگ باڈی

نرمل۔  بتاریخ 31 اگست 2026 ء بروز پیر دوپہر 3:30 بجے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نرمل کا اجلاس ہوا ۔یہ اجلاس آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز کی بجائے سٹی کنونشن ہال نرمل میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت فیڈریشن کے ریاستی نائب صدر اعجاز احمد خان نے کی اور الکشن آفیسر جناب سید محمد پاشاہ تھے ۔

 

اجلاس میں شریک تمام صحافیوں نے فیڈریشن کو مزید تقویت پہونچانے کیلے موجودہ کمیٹی کو ہی ایک اور معیاد کیلئے موقع دینے کی متفقہ رائے دی۔ جس کو اعجاز احمد خان اور سید محمد پاشاہ نے قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فیڈریشن ضلع نرمل کی موجودہ باڈی ہیں آئیندہ ایک اور معیاد کیلے کام کرے گی اور اس کی معیاد دو سال (یکم ستمبر 2026ء تا 31 اگست 2028ء) ہوگی۔سب کی متفقہ رائے کے مطابق موجودہ باڈی کو ہی آئندہ ایک اور معیاد کے لئے خدمت کا موقع دینے کا اعلان الکشن آفیسر نے کیا اور سب کی اتفاق رائے سے نئی ورکنگ باڈی میں مزید عہدیداروں کا اضافہ کر کے نرمل، مدھول اور خانہ پور حلقوں کو نمایندگی دی گئی۔

 

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نرمل کی نئی ورکنگ باڈی اس طرح ہے۔
صدر:- ایم۔اے۔وسیم ( نرمل)
جنرل سیکریٹری:- اکبر خان (بھینسہ)،
نائب صدور:- سیدمحمد پاشاه (بھینسہ)، افتخار احمد (نرمل)، شفیع اللہ خان (مدھول)، محمد مجیب الدین (خانہ پور)
جو ائنٹ سیکریٹر یز:- محسن بن محمد (نرمل)،شیخ پرویز (خانہ پور)، محمد اقبال احمد ( مدھول) ایم ۔اے۔رشید (نرمل)
خازن :- اظهر احمد خان (بھینسہ)
معاون خازن:- سید عبید احمد سلمان (بھینسہ)
آر گنائزنگ سیکریٹری:- سید زاہد ہاشمی( نرمل)
قیصر محی الدین ( خانہ پور)، افروز خان آفتاب (بھینسہ)۔
معتمد نشر و اشاعت ( پبلسٹی سیکریٹری):- محمد مقیم الدین ( نرمل)

 

معاون معتمد نشر و اشاعت:- محمد امین پٹیل۔
اراکین عاملہ:- اعجاز احمد خان، شیخ فہیم ،سید سرفراز، احمد امتیاز علی (تمام نرمل)، تجمل احمد، محمد حیدر،محمد عبد الخالق، سیف اللہ خان، محمد یونس احمد، یسین بیگ، رحمان خان، محمد فاروق (تمام مدھول)،محمد ناظم الدین،علیم الدین ، حافظ شیخ قیصر احمد، شیخ پرویز، محمد عبد الساجد، محمد رفیع بابا، جنید قریشی، اظہر احمد (تمام خانہ پور)، کلیم الدین خالد، سید جاوید، یحیی خان، مرزا قاسم بیگ الیاس، قاضی عبداللطیف وسیم، عارف خان، میر وارث علی (تمام بھینسہ) منتخب ہوئے۔

 

اپنے متفقہ انتخاب کے بعد صدر ایم۔اے۔وسیم نے اپنے خطاب میں اس اجلاس میں حاضر تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان تمام صحافیوں کو ساتھ لیکر سب کے مشورے اور تعاون سے اور ریاستی کمیٹی کی منشاء و ہدایت کے مطابق کام کریں گے اور ضلع کے اردو صحافیوں کے تمام مسائل کے حل کے لئے حتی المقدور کوشش کریں گے اور ان صحافیوں کی آواز بن کر کام کریں گے۔ انہوں نے نہ صرف ضلع نرمل بلکہ ریاست بھر کے اردو صحافیوں سے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے پرچم تلے آجانے اور فیڈریشن کی ریاستی قیادت کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کی۔

اس اجلاس میں ایم۔اے۔وسیم، اکبر خان ، افتخار احمد، اعجاز احمد خان، سید محمد پاشاہ، شفیع اللہ خان، ایم۔اے۔رشید،محمد مجیب الدین،محسن بن محمد، محمد امین پٹیل، اظہر احمد خان، سید عبید احمد سلمان،احمد امتیاز علی، رحمان خان، یسین بیگ، محمد حیدر، محمدعبدالخالق،محمد اقبال احمد،محمد ناظم الدين، سید زاہد ہاشمی، علیم الدین، افروز خان آفتاب، حافظ شیخ قیصراحمد، شیخ پرویز، محمد رفیع بابا، محمد عبد الساجد نے شرکت کی۔

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن،ضلع نرمل کی نئی ورکنگ باڈی کے انتخاب کے بعد اعجاز احمد خان اور سید محمد پاشاہ نے اس کی اطلاع فون پر فیڈریشن کے ریاستی صدر جناب ایم۔اے۔ماجد اور ریاستی جنرل سیکریٹری جناب غوث محی الدین کو دی، جس پر ان دونوں حضرات نے ضلع نرمل کی نومنتخب ورکنگ باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button