تلنگانہ
تلنگانہ میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیئس تک پہنچنے کا امکان

حیدرآباد: وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے انتباہ دیا ہے کہ ایل نینو کے اثرات کے باعث تلنگانہ میں درجۂ حرارت 50 ڈگری سیلسیئس تک پہنچنے کا امکان ہے۔
بارش کی کمی اور زیرزمین پانی کی سطح میں گراوٹ کے پیش نظر حکومت نے گوداوری کے پانی کو محفوظ کرنے کے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ وزیر نے بتایا کہ چیف منسٹر نے دمّوگوڑم بیراج پر ریت کی بوریاں لگانے کی ہدایت دی ہے تاکہ پانی کو ذخیرہ کرکے مستقبل میں پینے کے پانی کی قلت سے بچا جاسکے



