جنرل نیوز

رائچور یونیورسٹی کے افتتاح کیلئے بومئی کی آمد مضحکہ خیز:رزاق استاد

رائچور:معروف سماجی جہدکاراورحیدرآبادکرناٹک اسٹرگل کمیٹی کےنائب صدرڈاکٹررزاق استادنےکہاکہ یہ شرم کی بات ہے کہ ریاست کےچیف منسٹربسواراج بومئی آج رائچور یونیورسٹی کا افتتاح کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی کے قیام کے دو سال گزرنے کے بعد بھی حکومت کی جانب سے نئے فنڈس الاٹ ​​کے بغیر یونیورسٹی کاآغازکرنا قابل اعتراض ہے۔انہوں نےکہاکہ حالانکہ یونیورسٹی کی ترقی کے لیے 500 کروڑ روپے کی مانگ ہے لیکن اب تک ترقیاتی گرانٹ کا ایک پیسہ بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

آنہوں نےکہاکہ تقریباً 250 ایکڑ اراضی پر مشتمل رائچور یونیورسٹی میں 23 پوسٹ گریجویٹ کورسز ہیں اور تقریباً دو ہزار طلباء کیمپس کے اندر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ان طلباء کو مناسب بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں، رزاق استادنےکہاکہ اگر وزیر اعلیٰ کو ان اضلاع کی تعلیمی ترقی کی فکر ہے تو میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ یونیورسٹی کے مطالبے کے مطابق فوری طور پر گرانٹس منظورکریں اورخالی جائیدادوں کوپرکریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button