جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز۔ تلنگانہ شاد نگر کی فیکٹری میں بھیانک دھماکہ 6 ہلاک

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی میں بھیانک دھماکہ ہوا،اس دھماکے میں 6 افراد کی موت ہو گئی اور بعض کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

فوری ملی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ شاد نگر ساؤتھ گلاس پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں اس وقت پیش آیا جب کمپریشر دھماکے سے پھٹ پڑا۔ حادثے میں 6 ورکرس کی موت ہو گئی، حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ نعشوں کے چیتھڑے اڑ گئے جبکہ بعض ورکرس آگ لگنے کی وجہ سے جھلس گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ مقام واقع پر پہنچ گیا، آگ بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا جارہا ہے۔ مرنے والوں کا تعلق ریاست بہار اور اتر پردیش سے بتایا جا رہا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button