اب سال میں دو مرتبہ ہوگا ٹیٹ امتحان _ تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد _ 6 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے سال میں دو مرتبہ اساتذہ کے اہلیتی امتحان ٹیٹ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فی الحال ٹیٹ امتحان صرف سال میں ایک مرتبہ منعقد ہوتا ہے ٹیٹ امتحان میں کوالیفائی ہونے والے امیدواروں کو ڈی ایس سی امتحان میں ویٹیج بھی دیا جاتا ہے۔ حکومت نے تازہ طور پر سال میں دو مرتبہ جون اور دسمبر میں ٹیٹ امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سال حکومت نے ٹیٹ 2024ء کے امتحانات 20مئی سے 2جون تک منعقد کئے تھے اور 12جون کو ٹیٹ کے نتائج جاری کئے جس میں پیپر Iمیں 57,725 اور پیپر II میں 51,443 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی
مرکزی حکومت نے ٹیٹ کو لازمی کردیا ہے اساتذہ کے تقررات کے لئے منعقد ہونے والے ڈی ایس سی امتحان میں ٹیٹ امتحان کوالیفائی امیدواروں کو ہی شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے اور ایک مرتبہ ٹیٹ امتحان میں کوالیفائی کرنے والے امیدوار کو یہ سرٹیفکیٹ تاحیات کارکرد رہے گا