تلنگانہ
تلنگانہ میں Tet نوٹیفکیشن جاری

حیدرآباد: تلنگانہ میں ٹیٹ (ٹیچر ایلیجیبلٹی ٹیسٹ) کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیاہے۔درخواستیں 5 نومبر سے 20 نومبر تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ آن لائن کمپیوٹر بیسڈ امتحان یکم تا 20 جنوری 2025 تک منعقد کیا جائے گا۔
حکومت نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ ہر سال دو بار ٹیٹ کا امتحان لیا جائے گا۔ اس سال 20 مئی سے 2 جون تک آن لائن امتحانات کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ٹیٹ پیپر-1 کے لیے ڈی ایڈ اور پیپر-2 کے لیے بی ایڈ مکمل کرنے والے امیدوار اہل ہوں گے۔ اسکول اسسٹنٹ کے طور پر ترقی حاصل کرنے کے لیے ٹیٹ کی اہلیت ضروری سمجھی جا رہی ہے
جس کی وجہ سے ہزاروں موجودہ سرکاری اساتذہ بھی امتحان میں شرکت کریں گے۔کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ دوسرا ٹیٹ کا امتحان ہے۔