تلنگانہ

خاتون آئی اے ایس سمیتا سبھروال کے مکان میں داخل ہونے والا ڈپٹی تحصیلدار خدمات سے معطل

حیدرآباد _ 23 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کی خاتون آئی اے ایس آفیسر سمیتا سبھروال کے مکان میں آدھی رات کو داخل ہونے والے نائب تحصیلدار آنند کمار ریڈی کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ میڈچل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے اعلان کیا کہ انہیں معطل کیا جا رہا ہے۔  ریونیو حکام ملزم کو چنچل گوڈہ جیل میں معطلی کے حکم کی کاپی حوالے کریں گے۔ گزشتہ ہفتے میڈچل ضلع کے نائب تحصیلدار آنند کمار ریڈی نے جوبلی ہلز میں ایک گیٹیڈ کمیونٹی میں مقیم آئی اے ایس آفیسر سمیتا سبھروال کے مکان میں داخل ہو گیا تھا اسے دیکھ کر سمیتا سبھروال نے چیخ ماری اور چوکس سیکورٹی اہلکاروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس واقعہ میں نائب تحصیلدار کے ساتھ اس کے دوست کو بھی گرفتار کر کے ریمانڈ پر دے دیا گیا ہے۔ اور یہ دونوں چنچل گوڑہ جیل میں ہے

 

آئی اے ایس افسر سمیتا سبھروال نے اپنے مکان میں نائب تحصیلدار کے گھسنے پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ انہیں تکلیف دہ تجربہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص ان کے گھر میں گھس گیا اور اس نے فوراً چوکنا ہو کر اپنی جان بچائی۔ سمیتا نے تمام لوگوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا… رات کو دروازے اور تالے چیک کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں 100 ڈائل کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button