جرائم و حادثات
خاتون کی دو کمسن بچوں کے ساتھ اجتماعی خودکشی۔ نرمل ضلع میں افسوسناک واقعہ
file photo
نرمل: ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایک خاتون نے اپنے دونوں بچوں کے ساتھ دریائے گوداوری میں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔ متوفیہ کی شناخت 27 سالہ ماناسا اوراس کے بچوں کی 8 سالہ بالا آدیتیہ اور7 سالہ نویہ شری کے طورپرکی گئی ہے۔ یہ خاتون نظام آباد سے بس کے ذریعہ باسرپہنچی اوراس نے باسرمیں دریائے گوداوری میں چھلانگ لگادی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس چوکس ہوگئی اورنعشوں کو غوطہ خوروں کی مدد سے باہر نکالا گیا۔